امپھال، 14 جنوری (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 273 افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس نے آج بتایا کہ ضروری اشیاکے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 2 پر 244 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 143 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
