گوہاٹی ، 12 نومبر ۔
آج شام دیوالی کی تقریبات کے درمیان، راجدھانی دس پور میں بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کے گھر پر فائرنگ کی گئی۔ یہ فائرنگ بی جے پی ایم ایل اے مرنل سائکیا کی رہائش گاہ پر ہوئی۔پٹاخوں کی آواز کے درمیان فائرنگ کی آواز سن کر وہاں پہنچے سیکورٹی اہلکاروں نے دیکھا کہ ایم ایل اے کی رہائش گاہ کی دیوار پر گولی کا نشان ہے۔
تاہم ابھی تک یہ اطلاع نہیں مل سکی ہے کہ یہ گولی کس نے چلائی اور کیوں چلائی۔ اس واقعہ کے بعد ایم ایل اے کی رہائش گاہ کے قریب سیکورٹی فورسز کی وسیع تعیناتی دیکھی گئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک اس حوالے سے تفصیلی معلومات نہیں مل سکیں۔
