کولگام، 22 جنوری (ہ س): جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر کو جنگلی سور کے حملے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔ ضلع اسپتال کولگام کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جنگلی سور بازار میں نمودار ہوئے اور چھ افراد کو زخمی کر دیا۔ انہوں نے کہا اسپتال میں اب تک چھ زخمی افراد کو لایا گیا ہے جن پر جنگلی سؤر نے حملہ کیا تھا۔ ان کا علاج کیا جا رہا ہے اور انہیں ویکسین پلائی جا چکی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف اور کولگام پولیس موقع پر پہنچی اور سخت کوششوں کے بعد انہوں نے جنگلی سؤر کو ایک باتھ روم میں قید کر لیا
