یمنا نگر، 19 نومبر (ہ س)۔ ہریانہ کے جگادھری-پونٹا صاحب نیشنل ہائی وے پر گاوں پپلی ماجرا کے قریب ہفتہ کی رات دو ٹرکوں کے درمیان سیدھی ٹکر کے بعد آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور کیبن میں پھنس گئے اور دونوں جل کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے اس کی تصدیق کی ہے۔
چھچھرولی تھانہ انچارج جگدیش بشنوئی نے آج صبح بتایا کہ قومی شاہراہ 73 اے پر کام چل رہا ہے۔ ایک ٹرک تعمیراتی سامان لے کر جا رہا تھا۔ وہ ٹرک پیپلی ماجرا کے قریب بھوسے سے لدے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد دونوں ٹرکوں میں آگ لگ گئی۔ ٹرکوں میں پھنسے ڈرائیوروں نے راہگیروں سے بھی مدد مانگی لیکن تیز آگ کے باعث کسی کو ہمت نہ ہوئی۔ تھوڑی ہی دیر میں دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور راہگیروں کے سامنے جل کر ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرکوں کو سڑک سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حادثے کے باعث کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
