کولکاتا، 4 مئی – راجارہاٹ کے ایک کپڑا گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ پانچ منزلہ گودام کی بالائی منزل تک پھیل گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ اس حادثہ سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح لوگوں نے گودام سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گودام کے ساتھ اس عمارت میں گنجی بنانے کی فیکٹری بھی ہے۔ اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ فیکٹری میں بڑی تعداد میں آتش گیر مواد موجود تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔
