سرینگر، 03 دسمبر (ہ س)۔
کشمیر میں 10 دسمبر تک کسی بھی گیلے موسم کی پیش گوئی کے بغیر، اتوار کو خطے میں رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ اور پہلگام بالترتیب منفی 3.6 ڈگری سیلسیس اور منفی 2.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رہا۔ تاہم جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر سمیت کئی مقامات پر پارہ نقطہ انجماد سے اوپر چلا گیا جہاں کم از کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کپوارہ میں پارہ 1.2 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک اور ابر آلود موسم 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔
۔ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
