• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > پوسٹر لگا کر نتیش کو مغرور تو تیجسوی کو بتایا گیا دلت مخالف، افسران اور ملازمین کے پرموشن پر سیاست
Regional

پوسٹر لگا کر نتیش کو مغرور تو تیجسوی کو بتایا گیا دلت مخالف، افسران اور ملازمین کے پرموشن پر سیاست

CliQ INDIA
Last updated: October 25, 2023 9:00 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

پوسٹر لگا کر نتیش کو مغرور تو تیجسوی کو بتایا گیا دلت مخالف، افسران اور ملازمین کے پرموشن پر سیاست

پٹنہ، 25 اکتوبر(ہ س)۔ نتیش حکومت ملازمین اور عہدیداروں کے پروموشن پر تیزی سے کام کر رہی ہے لیکن اس دوران بھیم آرمی نے اس پروموشن کو غلط قرار دیتے ہوئے پٹنہ میں پوسٹر لگائے ہیں۔ پوسٹ کے ذریعے کہا گیا ہے کہ ریزرویشن کے بغیر پروموشن تغلق کے فرمان جیسا ہے، یہ سماجی انصاف نہیں بلکہ آمریت ہے۔ بھیم آرمی کے ریاستی صدر جوہر آزاد کی طرف سے لگائے گئے اس پوسٹر میں نتیش کمار کو مغرور اور تیجسوی یادو کو دلت مخالف بتایا گیا ہے۔

ایک طرف حکومت بہار کی طرف سے مسلسل پرموشن کو لیکر نوٹیفکیشن جاری ہو رہے ہیں تو دوسری طرف اس معاملے پر سیاست بھی شروع ہو رہی ہے۔ بھیم آرمی کی جانب سے نتیش کمار اور تیجسوی یادو کو نشانہ بناتے ہوئے پوسٹر لگائے گئے ہیں کیونکہ ایس سی/ایس ٹی ریزرویشن میں پروموشن کا معاملہ ابھی تک سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اور حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی پرموشن کا راستہ صاف کردیا ہے۔ حالانکہ 6 سال سے زائد عرصے سےپر موشن ملازمین اور افسران کا رکا ہوا تھا۔ اس کے بعد حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ بہار میں ملازمین اور اہلکاروں کی پروموشن 2016 سے رکا ہوا تھا۔ اس سلسلے میں حکومت بہار کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 16 اکتوبر کو ایک اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور تمام محکموں میں پروموشن کے لیے کمیٹیاں بنانے کی ہدایات بھی دی گئی تھیں۔ اس کے بعد سے مسلسل ترقی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں۔ 17 اکتوبر کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں 532 اور 20 اکتوبر کو 294 افسران کو پرموشن دیا گیا ہے۔

22 اکتوبر کو بہار سکریٹریٹ آشو کلیریکل سروس اور بہار سکریٹریٹ سروس کے 967 ملازمین کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی گئی ہے، اس طرح اب تک کل 1793 افسران اور ملازمین کو ترقی دی گئی ہے۔ اس میں محکمہ تعلیم، محکمہ پولیس، ممنوعہ مصنوعات اور رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل ہیں۔ ایجوکیشن سروس کے 74 افسران کو پر موشن دیا گیا، پولیس سروس کے 102 افسران کو پرموشن دیا گیا۔ محکمہ امتناعی ایکسائز اینڈ رجسٹریشن کے 118 افسران کوپر موشن دیا گیا جس میں 26 امتناعی انسپکٹرز کو امتناع کا سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔

جبکہ سپرنٹنڈنٹ سطح کے 13 افسران کو اسسٹنٹ کمشنر پرہیبیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت مختلف کیٹیگری کے 7 افسران کو ڈپٹی کمشنر، 11 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سب انسپکٹر، 33 سب انسپکٹر کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ انسپکٹر کا اعلیٰ درجہ اور 28 کانسٹیبلوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا اعلیٰ درجہ دیا گیا ہے۔ پولیس سروس کے 43 افسران کو سینئر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر پرموشن دیا گیا ہے جبکہ 39 افسران کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بہار پولیس سروس کے 20 افسران کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔

حکومت بہارکے مختلف محکموں کی جانب سے پروموشن کے لیے اسکریننگ کمیٹی مسلسل کام کر رہی ہے اور موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو ماہ کے اندر تقریباً 75 ہزار افسران اور ملازمین کو پروموشن مل جائے گا، جس کی وجہ سے انہیں زیادہ تنخواہ کے ساتھ سہولیات بھی ملیں گی۔ دراصل یہ بڑا فیصلہ نتیش حکومت نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کو لے کر لیا ہے لیکن اس پر بیان بازی بھی شروع ہو گئی ہے۔ جہاں برسراقتدار پارٹی نے لاکھوں ملازمین کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے وہیں دلت سیاست کرنے والی پارٹیاں بھی حکومت کے فیصلے سے ناراض دکھائی دے رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار/افضل

/شہزاد

You Might Also Like

دہلی ۔ ممبئی ایکسپریس وے پر کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا ئی، تین افراد جان بحق | BulletsIn
پونے میں زیکا وائرس سے متاثرہ دو اور مریض ، کُل 11 مریض زیر علاج | BulletsIn
بشنو پور میلے میں اداکار جیت کے پروگرام کے دوران زبردست ہنگامہ، پولیس نے کیا لاٹھی چارج
خراب موسمی حالات کی وجہ سے ڈوڈہ اور رامبن میں اسکول بند ۔ | BulletsIn
جلیاں والا باغ قتل عام کے شہدا کو وزیر اعلیٰ نے کیا نمن

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ریمارکس سے ناراض ہوکر سی اے ایم نے بھی استعفیٰ مانگ لیا۔
Next Article جمشید پور میں درگا وسرجن کے دوران افراتفری، 18 عقیدت مندوں کو ٹرک نے کچل دیا، دو ہلاک
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?