ٹینٹ گودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ سے زائد کا نقصان
راج گڑھ، 22 نومبر (ہ س)۔ راج گڑھ کوتوالی تھانہ علاقہ میں ہائی وے پر واقع مڈ وے ہوٹل کے سامنے بدھ کی دوپہر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دیپک ٹینٹ ہاوس میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے ڈھائی سے تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم تب تک گودام میں رکھا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کی۔
معلومات کے مطابق کھلچی پور روڈ پر مڈ وے ہوٹل کے سامنے واقع دیپک ٹینٹ ہاوس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے گودام میں رکھے لحاف اور گدوں میں آگ لگ گئی، بڑھتے ہوئے شعلوں کو دیکھ کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے۔ اطلاع پر پہنچی راج گڑھ، کھجنیر، بیاورا اور کھلچی پور سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے ڈھائی سے تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا، لیکن گودام میں رکھا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ ٹینٹ کے تاجر کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ تھانہ انچارج ویر سنگھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بلوں کی بنیاد پر آگ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
