جموں و کشمیر میں خشک اور سرد موسم کا سلسلہ جاری
جموں، 18 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں خشک اور سرد موسم متواتر جاری ہے۔ جموں میں جمعرات کو درجہ حرارت میں بہتری آئی جبکہ کشمیر میں خشک سردی مزید شدید ہوگئی اور اگلے سات دنوں کے دوران برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے سات دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ وہیں جمعرات کو سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سیلسیس، گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب منفی 4.5 اور منفی 5.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ کے علاقے میں لیہہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.8، کرگل میں منفی 11.8 اور دراس میں منفی 13.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سیلسیس، کٹرہ میں 6.2، بٹوت میں 2.4، بھدرواہ میں منفی 0.3 اور بانہال میں منفی 0.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں چالیس دِنوں پر محیط شدید سردیوں کا دورانیہ چلی کلاں جاری ہے تاہم ابھی تک چلی کلاں بارش اور برفباری کے بغیر گزر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
