لکھنؤ، 03 دسمبر (ہ س)۔
تمام ریاستوں کے عوام نے ہمیں فتح یاب کیا ہے۔ یہ ای وی ایم کا جادو ہے کہ ہم شکست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی کہہ رہے ہیں کہ ای وی ایم کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ آخر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ عوام کچھ کہے اور ای وی ایم سے کچھ نکلے۔ کانگریس کے ریاستی ترجمان انشو اوستھی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔
وہ تین ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے دوران دیکھے گئے رجحانات پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام بی جے پی کے خلاف ہیں۔ عوام بی جے پی کے ہتھکنڈوں کو سمجھ چکے ہیں۔ وہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دے رہے ہے، لیکن بی جے پی کے ووٹ ای وی ایم سے نکل رہے ہیں۔ اس میں کوئی نہ کوئی بات ضرور ہے۔ اس کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں دوپہر تک کے رجحانات میں بی جے پی کی واضح برتری دکھائی دے رہی تھی۔ اس پر کانگریس بہت مایوس ہے۔
ہندوستھان سماچار//محمد
