پونے
، 18 ستمبر(ہ س)مہاراشٹر کے پونے ضلع میں جمعرات
کو علی الصبح ممبئی-پونے ہائی وے پر ایک دلخراش سڑک حادثہ ہوا۔ سوئفٹ ڈیزائر کار
اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی
ہو گئے۔
پولیس
کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 5 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب ممبئی سے پونے کی طرف آ
رہی ایک تیز رفتار سوئفٹ ڈیزائر کار آگے جا رہے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ تصادم کی شدت
اتنی زیادہ تھی کہ کار کا اگلا حصہ چکناچور ہو گیا۔ کار میں سوار سدھانت آنند (22)
اور دیویراج سنگھ راٹھوڑ (23) زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں
زخمی ہونے والوں کی شناخت نہال تمبولی (20) اور ہرش وردھن مشرا (22) کے طور پر ہوئی
ہے۔ دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ جاں
بحق نوجوانوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پمپری کے وائی سی ایم اسپتال روانہ کر دی
گئیں۔
دیہو
روڈ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش
شروع کر دی ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حادثے کی اصل وجوہات
جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے
