بھاگلپور ، 22 اکتوبر (ہ س)۔ بھاگلپور پریشد میں اتوارکے روز جنگلات کے ماحولیات اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت اشونی چوبے کابی جے پی کے ضلع صدر سنتوش کمار کی قیادت میں کارکنوں نے استقبال کیا۔ اس موقع پر اشونی چوبے نے کہا کہ کارکن بی جے پی کو طاقت دیتے ہیں۔ عوام کے درمیان کام کرنے سے تنظیم کی طاقت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
کارکنوں کی کوششوں سے آج بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ اس موقع پر سینئر لیڈرارون سنگھ، ضلع میڈیا انچارج پرنک واجپائی، پرکاش ساہ، یوتھ مورچہ کے صدر چندن ٹھاکر، انکت بھگت، التمش بہاری، سجن اوستھی، راجو سریواستو، رتیش گھوش، بپن ساہ، دیپک کمار اوردیگر بی جے پی کارکنان موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
