مرادآباد، 16 اکتوبر (ہ س)۔ مرادآباد ضلع میں پیر کی صبح اچانک تیز آندھی کے ساتھ اندھیرا چھا گیا اور کچھ ہی دیر میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔ طوفان اور بارش سے موسم یکسر بدل گیا ۔
پیر کی صبح 11 بجے ضلع میں اچانک تیز ہوا چلنے لگی اور اندھیرا چھا گیا۔ کچھ ہی دیر میں تیز بارش شروع ہو گئی۔ بارش دوپہر دو بجے تک جاری رہی۔ گورنمنٹ انٹر کالج میں موسمیاتی لیبارٹری کے انچارج نثار احمد نے بتایا کہ موسم میں اس اچانک تبدیلی کی وجہ سے مرادآباد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ یہ پچھلے ایک ہفتے کے اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سے تقریباً 04 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ ضلع میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلی۔
نثار احمد نے بتایا کہ منگل سے جمعہ تک مطلع ابر آلود رہے گا۔ منگل کو ہلکی بوندا باندی کے امکانات ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
