غزہ پٹی، 20 نومبر (ہ س)۔ فلسطینی جنگجو تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے یہاں کے اسپتال بحران کا شکار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی تشویش کے بعد کل غزہ پٹی کے سب سے بڑے اسپتال الشفا سے انتہائی تشویشناک حالت میں31 نوزائیدہ (قبل از وقت پیدا ہوئے بچے) کو جنوب میں رفح میں واقع الحلال اماراتی میٹرنٹی اسپتال ، فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور ڈبلیو ایچ او لے جایا گیا۔ یہ اطلاع امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اقوام متحدہ کے ادارے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی فوجی حملے کے تقریباً چار دن بعد اسپتال کمپلیکس کو موت کا علاقہ قرار دیا۔ اس کے بعد اقوام متحدہ کے ادارے کی نگرانی میں الشفا اسپتال سے 291 مریضوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کر دیاگیا۔ ان میں 31 نومولود بھی شامل ہیں۔ اس کے لیے اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو ایک گھنٹے کا وقت دیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
