سانبہ میں مشکوک ڈبے کی موجودگی کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس
جموں، 13 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک نہر کے کنارے مشکوک ڈبے کی موجودگی کے بعد وجے پور تحصیل میں سوانکھا موڑ اور اس کے اطراف میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
حکام نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا اور علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں نے بین الاقوامی سرحد سے تقریباً 15 کلومیٹر دور سوانکھا موڑ کے قریب ایک نہر کے کنارے پڑے مشکوک باکس کو دیکھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ تاہم ایس ایس پی سانبہ، بینم توش نے رابطہ کرنے پر کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ جوتوں کا خالی ڈبہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچنے کے فوراً بعد باکس کو اپنی تحویل میں لے لیا اور دیکھا کہ یہ خالی تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
