ریاسی کے کٹرا میں بس اور بائک کے درمیان تصادم، بائک سوار زخمی
جموں، 16 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے میں سڑک کے ایک حادثہ میں ایک بائک سوار شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کٹرا جموں شاہراہ پر نومین کے مقام پر مخالف سمت سے آ رہی اسکول بس موٹر سائیکل کے ساتھ تصادم کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے کے فوراً بعد زخمی بائک سوار کو علاج کے لئے سی ایچ سی کٹرا لے جایا گیا۔ وہاں طبی امداد ملنے کے بعد اسے خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے ایسوسی ایٹڈ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے زخمی سوار کی شناخت بھوپندر کمار ولد بشن داس ساکن رام گڑھ ضلع سانبہ جموں کے طور پر کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
