جموں ، 27 دسمبر (ہ س)،جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ۔جموں و کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے گھنے دھند نے بدھ کے روز علاقے میں مسلسل تیسرے دن صبح سویرے زندگی کو درہم برہم کر دیا ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کو دھند کی ایک گھنی تہہ نے لپیٹ میں لے لیا اور شہر میں حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم تھی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے شہر میں گاڑی چلانے والوں کے لیے ایک وسیع ایڈوائزری جاری کی ہے ،تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ، اننت ناگ میں منفی 4.6 ، گلمرگ میں منفی 2.8 ، قاضی گنڈ میں منفی 3.2 ، کوکرناگ شہر میں منفی 2.2 ڈگری اور کپواڑہ میں منفی 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ کے آخر تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اس وقت ”چِلئے کلاں” کی گرفت میں ہے ۔اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
