جموں میں مشتبہ منشیات کے عادی شخص نے اپنی بیٹی اور ماں کا مبینہ طور پر قتل کر دیا
جموں، یکم نومبر (ہ س)۔ جموں میں ایک انتہائی خوفناک واقعہ میں ایک مشتبہ منشیات کے عادی شخص نے بشنہ علاقے میں مبینہ طور پر اپنی ماں اور بیٹی کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا گزشتہ شام جگدیو سنگھ عرف مائیکل ولد کورا رام ساکن مورچہ پور، بشنہ نے اپنی ماں کملو دیوی اور ایک تین ماہ کی نابالغ بیٹی کو تیز دھار ہتھیار سے بے دردی سے وار کرکے قتل کر دیا۔
مائیکل نے جب ماں اور بیٹی پر جان لیوا حملہ کیا تو اُس وقت مائیکل کی بیوی اور خاندان کے دیگر افراد گھر پر نہیں تھے۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی تاکہ واردات کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جرم کو انجام دینے کے بعد فرار ہے۔اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 245/2023 آئی پی سی کی دفعہ 302 اور آرمس ایکٹ کے 4/25 کے تحت پولیس اسٹیشن بشنہ میں درج کیا گیا ہے۔ دریں اثناء پولیس نے ملزم کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
