جموں ،16 اکتوبر (ہ س)۔
مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ ہائی ویز نتن گڈکری نے پیر کے روز کہا کہ انہوں نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع شیرِ بی بی میں 224 میٹر طویل دو لین فلائی اوور کی تعمیر کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے۔ جس سے خطے کے رابطے میں اضافہ ہوا ہے اور شاہراہ کے حساس مقامات پر گاڑیوں کی محفوظ نقل و حمل کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر موصوف نے لکھا کہ جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ کے رامبن تا بانہال سیکشن میں ہم نے شیر بی بی میں 224 میٹر کے فلائی اور کی تعمیر کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔جس کی تخمینہ لاگت 12 کروڑ ہے۔فلائی اور کے 224 میٹر کی تکمیل سے شاہراہ پر 125 میٹر فاصلہ کم ہو گا ،ساتھ ہی پہاڑی ڈھلوان کو کاٹنے کی نوبت نہیں آئی ۔ یہ منصوبہ خطے کی اقتصادی ترقی میں معاون ہے اور اس کے مجموعی رابطے کو بڑھاتا ہے۔موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ہم ریاست جموں و کشمیر کو غیر معمولی ہائی وے انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
