جورہاٹ (آسام)، 22 اکتوبر (ہ س)۔ پوجا کی خوشی اور جوش و خروش کے درمیان تیتابر میں گھر میں آگ لگ گئی۔ جس سے وہاں افرا تفری مچ گئی۔
پولیس نے آج بتایا کہ آگ کل رات تیتابر کے نچونگی سپاہیچک میں لگی۔ آگ لگنے سے ایک مکان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔ کسی طرح ایک بوڑھی عورت کی جان بچائی جا سکی۔ یہ آگ جونو سائکیا نامی شخص کے گھر میں لگی۔ اس سے متصل ٹھینگل کچہری خود مختار کونسل کا دفتر بھی تھا جو آگ سے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔
کونسل آفس میں تقسیم کے لیے رکھے گئے کپڑوں سمیت تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور بالآخر آگ پر قابو پالیا۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
