حیدرآباد، 9 جنوری(ہ س)۔
عوامی مسائل کے سلسلہ میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرجا بھون میں پرجاوانی پروگرام جاری ہے۔ہرمنگل اورجمعہ کوعوام کی بڑی تعداددرخواستیں داخل کررہی ہے۔پرجاوانی اسٹیٹ نوڈل آفیسردیویااورکمشنرگریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)رونالڈروزنے عوام سے موصول درخواستوں کاجائزہ لیا۔مختلف اضلاع سے بڑی تعدادمیں درخواست گذاراپنے کام کے سلسلہ میں حکام سے اپیل کرنے آرہے ہیں،ان میں بیشتراراضیات کے تنازعات اور وظائف سے متعلق مسائل ہیں۔ہفتہ میں دودن10بجے دن تا ایک بجے دوپہر پرجاوانی پروگرام منعقد کیاجارہا ہے۔دس بجے دن سے پہلے آنے والےافرادکو ہی درخواستیں داخل کرنے کا موقع دیاجارہا ہے۔
اس موقع پرپولیس کابھاری بندوبست دیکھاجارہاہے۔ریاستی حکومت نے معذورین کیلئے علیحدہ قطارکاانتظام کیاہے۔پرجا وانی کیلئے آنے والوں کےلئے بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔تلنگانہ میں تقریبا دس سال بعد کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد اس پروگرام کوشروع کیاگیا ہے جس پر عوام کا بہترردعمل سامنے آرہا ہے۔آج منگل کوریاست بھرسے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عوام کی بڑی تعداداپنی شکایات اورمسائل کے ساتھ پہنچی جو قطار میں کھڑے تھے۔
ہندوستھان سماچار//محمد
