بارہمولہ، یکم نومبر:( ہ س)۔
بارہمولہ پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق نارادھیری ڈانگر پورہ جنکشن پر ناکے کی چیکنگ کے دوران بارہمولہ پولیس اور فوج کی 52 آر آر اور 53 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ ٹیموں نے دو افراد کو گرفتار کیا جن کا نام غلام حسن میر ولد غلام رسول میر ساکنہ مران تنگواری موڑ چندوسہ، احمد خان ولد محمد افضل خان ساکنہ پنجواڑہ لاریڈورہ چندوسہ ،دونوں نے سیکورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹیوں کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن حکمت عملی کے ساتھ پکڑا گیا اور تلاشی لینے پر 1 چائنیز پستول، 1 پستول میگزین، 12 زندہ راؤنڈ اور 2 دستی بم برآمد ہوئے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 68/2023 U/S 7/25 IA ACT، 13,18,23,39 UAPA تھانہ شیری میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
دوران تفتیش اور ان کے انکشاف پر مزید دو افراد الطاف احمد راتھر ولد عبدل احد راتھر سکنہ کہور اور فاروق احمد نقیب ولد عبدالغفار نقیب ساکنہ کنزر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔
پوچھ گچھ کے دوران الطاف احمد راتھر اور فاروق احمد نقیب دونوں نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود تھا۔ انکشاف پر دونوں ملزمان سے 2 دستی بم برآمد ہوئے اور بعد ازاں فوری مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ چاروں ملزمان ماضی میں دہشت گردوں کے ساتھی مدثر احمد شیخ ولد عبدل رشید شیخ ساکن کنزر کے لیے کام کرتے تھے جو اس وقت پی ایس اے کے تحت بند ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
