جموں ،30 نومبر (ہ س)، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر عثمان مجید نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔سابق وزیر نے یو ٹی میں عوامی مسائل پر ایل جی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور سردی کے ایام میں بجلی کی بغیر تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کی مانگ کی ۔وہیں بی جے پی کے ترجمان ابھیجیت جسروٹیا نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔دریں اثناء ریجنل ڈائریکٹر اگنو ڈاکٹر سندیپ گپتا نے جموں نے لیفٹیننٹ گورنر کو انڈرگریجویٹ سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے تعلیمی پروگراموں اور جموں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں لرنر سپورٹ سنٹرز کے قیام کے بارے میں بریفنگ دی۔ایل جی منوج سنہا نے وفود کی طرف سے پیش کردہ مسائل تجاویز کو غور سے سُنا اور یقین دلایا کہ عوامی اہمیت کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
