• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > راجگیر میں منعقدجراسندھ مہوتسو-2023 میں وزیر اعلی نے شرکت کی
Regional

راجگیر میں منعقدجراسندھ مہوتسو-2023 میں وزیر اعلی نے شرکت کی

CliQ INDIA
Last updated: November 24, 2023 5:00 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

پٹنہ، 23 نومبر(ہ س)۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج مگدھ سمراٹ جراسندھ جی کے 5226 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والے جراسندھ مہوتسو-2023 میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مہاراج جراسندھ کے مجسمہ پرگلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ راجگیر میں سمراٹ جراسندھ کے قدیم مندر میں پوجا کرتے ہوئے اور کیرتی پرچم اور جراسندھ کے ستون کی پوجا کرکے وزیر اعلیٰ نے ریاست کی خوشی، امن اور خوشحالی کی خواہش کی۔

جراسندھ مہوتسو میں وزیر اعلیٰ کا استقبال آل انڈیا جراسندھ اکھاڑہ پریشد نے انہیں استقبالیہ خط اور مومینٹو دے کر کیا۔آل انڈیا جراسندھ اکھاڑہ پریشد کے قومی جنرل سکریٹری شیام کشور بھارتی نے وزیر اعلیٰ کو پیش کردہ استقبالیہ خط پڑھ کر سنایا۔ ممبر پارلیمنٹ چندیشور پرساد چندرونشی اور آل انڈیا جراسندھ اکھاڑہ پریشد کے قومی جنرل سکریٹری شیام کشور بھارتی نے وزیر اعلیٰ کو مہاراج جراسندھ کی بہادری کی علامت ایک گدا پیش کیا۔

جراسندھ مہوتسو میں شرکت کے بعد، وزیر اعلیٰ نے راجگیر میں نصب کیے جانے والے سمراٹ جراسندھ کے 20 فٹ اونچے مجسمے کے تعمیراتی مقام کا جائزہ لیا۔ اس دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں تیزی لاتے ہوئے مہاراج جراسندھ جی کے مجسمہ کی تنصیب کا کام اگلے چھ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ اس جگہ کے ارد گرد زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے کام کو یقینی بنائیں جہاں سمراٹ جراسندھ کا مجسمہ نصب کیا جائے گا، اس سے یہاں کا منظر بہت سبز، خوبصورت اور دلکش ہو جائے گا۔ یہاں بیٹھنے کی سہولت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ اپنے خاندان، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ آنے والے لوگ کچھ دیر بیٹھ سکیں۔ سمراٹ جراسندھ کے مجسمے کی جگہ چاروں طرف سے پانی سے گھرا ہو گا، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کے مقام تک لوگوں کی آسانی سے آمدورفت کے لیے راستہ بنایا جائے۔

اس موقع پر دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار، ایم پی کوشلندر کمار، ایم پی چندیشور پرساد چندرونشی، ایم ایل اے ہری نارائن سنگھ، ایم ایل اے ڈاکٹر سنیل کمار، ایم ایل اے ڈاکٹر جتیندر کمار، ایم ایل اے راکیش کمار روشن، ایم ایل اے کوشل کشور، ایم ایل اے کرشنا مراری شرن عرف پریم مکھیا، قانون ساز کونسل کی رکن رینا یادو، سابق ایم ایل اے شکتی سنگھ یادو، سابق رکن قانون ساز کونسل راجو یادو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل مشیر منیش کمار ورما، کمشنر پٹنہ ڈویژن کمار روی، وزیراعلی کے او ایس ڈی گوپال سنگھ، انسپکٹر جنرل آف پولیس، پٹنہ زون راکیش راٹھی، پٹنہ کے ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ، نالندہ کے ڈی ایم ششانک شوبھنکر، پٹنہ کے ایس ایس پی راجیو مشرا اور دیگر معززین، سینئر افسران اور بڑی تعداد میں لوگ جو جراسندھ مہوتسو میں آئے تھے۔

ہندوستھان سماچار/افضل

/عطاءاللہ

You Might Also Like

مایاوتی نے 29 تاریخ کو بلائی میٹنگ، ‘مسلم سماج بھائی چارا سنگٹھن’ سے خطاب کریں گی
ڈاکٹر کرن سنگھ نے دفعہ 370 کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا
جھارکھنڈ میں 15 دسمبر سے دھان کی سرکاری خریداری
ناگپور میں جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے 5 پستول اور 9 کارتوس برآمد
گورنر نے چھٹھ تہوار کی مبارکباد دی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد بازار معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا
Next Article راجستھان اسمبلی الیکشن: مہم کا شور تھم گیا، بی جے پی کانگریس نے پورا زور لگایا۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?