امراوتی،
27 ستمبر (ہ س)۔
امراوتی کے ناندگاؤں پیٹھ ایم آئی ڈی سی علاقے میں جمعہ کی
شام ایک بجلی ملازم کی جان لیوا حادثے میں موت ہو گئی۔ مہاوتارن کے بیرونی ذریعہ
کے کارکن ویبھو انگلے (24 سال، ساکن دیگرگاؤں) بجلی کے بعد کھمبے پر چڑھ کر سپلائی
بحال کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کمپنی کے بڑے جنریٹروں کے الٹ فلو کے باعث کرنٹ
لگ گیا اور وہ بارش کے دوران زمین پر گر پڑے۔
موقع پر
موجود دیگر ملازمین نے انہیں فوری ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا، لیکن
ڈاکٹروں نے علاج شروع کرنے سے قبل ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ویبھو انگلے کی حال
ہی میں شادی ہوئی تھی اور ان کے اچانک انتقال نے نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ
مہاوتارن کے ساتھی ملازمین کو بھی صدمے میں ڈال دیا ہے۔ واقعہ کے بعد ناندگاؤں پیٹھ
ایم آئی ڈی سی سمیت پورے علاقے میں خوف و افسوس کا ماحول ہے۔ ملازمین نے حادثے کو
خطرناک حالاتِ کار کی نشانی قرار دیتے ہوئے اس جانب فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا
ہے تاکہ مستقبل میں بجلی محکمے کے عملے کی جانیں محفوظ رہ سکیں۔
ہندوستھان
سماچار
——————–
ہندوستان سماچار / جاوید این اے
