الفا کیمپ سے بھاگ کر کیڈر نے کی خودسپردگی
تنسکیا (آسام)، 3 نومبر (ہ س)۔ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (سوادھین) کے ایک کیمپ سے فرار ہوکر آئے ایک کیڈر کے ذریعہ تنسکیا کے فلوباڑی میں خودسپردگی کئے جانے کی اطلاع ہے۔
پلاش موران نامی کیڈر الفا کیمپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں تنظیم کی جانب سے میانمار کے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کرنے پر دو دیگر کیڈروں کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس واقعے پر ریاست بھر میں ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
پلاش موران نے تنسکیا پولیس کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں خودسپردگی کی۔ انہوں نے 2019 میں تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
