نئی دہلی، 10 ستمبر (ہ س)۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے نو منتخب نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کو مبارکباد دی اور ملک کے پہلے نائب صدرجمہوریہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو بھی یاد کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میںجے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس نو منتخب نائب صدر جمہوریہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے، جو راجیہ سبھا کے چیئرمین کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ انہوں نے 16 مئی 1952 کو راجیہ سبھا کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی تقریر کا حوالہ دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد
