نئی دہلی، 14 دسمبر (ہ س)۔
بدھ کو لوک سبھا میں سیکورٹی میں لاپروائی کے سلسلے میں آٹھ سیکورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو لوک سبھا سکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے واقعہ میں سیکورٹی کوتاہیوں پر 8 سیکورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو لوک سبھا میں زیرو آور کے دوران دو نوجوانوں نے زائرین گیلری سے ایوان میں چھلانگ لگا دی تھی۔ یہ نوجوان اپنے جوتوں میں چھپا کر کچھ اسپرے لائے تھے ۔ جسے انہوں نے ایوان میں اسپرے کیا اور ایوان میں پیلا دھواں پھیل گیا۔ کل دیر رات مرکزی وزارت داخلہ نے سیکورٹی میں اس خامی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی درخواست پر وزارت داخلہ نے کل دیر رات پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل انیش دیال سنگھ کی قیادت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ارکان اور ماہرین شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
