ویشالی، 14 دسمبر(ہ س)۔
بہار کے ویشالی سے فائرنگ کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔وائرل ویڈیو کے با رے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے اسمبلی حلقہ راگھو پور کا ہے ، جہاں زمین کے قبضے کو لے کر دو فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوا ، جس میں کئی راؤنڈ فائر نگ کی گئی۔ کسی نے موبائل پر فائرنگ کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اور نہ ہی کسی فریق کی جانب سے پولیس کو کوئی درخواست دی گئی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صدر ایس ڈی پی او اوم پرکاش نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے بھی اسے دیکھا ہے ، لیکن اس میں زیادہ واضح معلومات نہیں ہیں۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یوں تو پولیس معاملے کی تحقیقات کی بات کر رہی ہے لیکن ویڈیو دیکھ کر صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بدمعاشوں کو پولیس کا کوئی خوف نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجرم کھلے عام فائرنگ کر رہے ہیں اور ایسی فائرنگ کی ویڈیوز بھی اندھا دھند وائرل ہو رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
