کولکاتا، 21 جنوری (ہ س)۔ ملک کی کئی ریاستوں نے پیر 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے پران پرتشٹھا والے دن تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کئی بڑے اداروں میں بھی چھٹیاں ہوں گی۔ اس کو لے کر بنگال بی جے پی نے بھی ریاستی حکومت سے ریاست میں چھٹی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن حکومت نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ دریں اثنا، ریاستی سکریٹریٹ کے ایک اہلکار نے وضاحت کی ہے کہ چھٹی کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار//سلام
