وزیر اعظم مودی نے ویجینتی مالا سے کی ملاقات
نئی دہلی، ۔ وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے دورے کے دوران مشہور فلم اداکارہ ویجینتی مالا سے بھی ملاقات کی۔ کل دیر رات اپنے ایکس ہینڈل پر یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ انہوں نے چنئی میں مشہور فلم اداکارہ ویجینتی مالا سے ملاقات کی۔ انہیں حال ہی میں پدم وبھوشن کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ ہندوستانی سنیما میں ان کی مثالی شراکت کے لیے ہم سبھی ویجینتی مالا کی تعریف کرتے ہیں۔
