نئی دہلی، 03 دسمبر (ہ س)۔ اب تک ملک کی چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحان کے مطابق تین ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی جیت رہی ہے اور کانگریس تلنگانہ میں بی آر ایس کو اقتدار سے ہٹا رہی ہے۔ واضح طور پر مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو بڑی اکثریت حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ راجستھان میں بی جے پی کانگریس پر سبقت لے رہی ہے اور رجحانات میں اکثریت حاصل کرتی نظر آرہی ہے۔ وہیں چھتیس گڑھ میں بی جے پی حکمراں کانگریس کو شکست دیتی نظر آرہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چھتیس گڑھ کی 90 اسمبلی سیٹوں میں سے 51 بی جے پی، 37 کانگریس، ایک جی جی پی اور ایک سی پی آئی کو مل سکتی ہے۔ مدھیہ پردیش کی 230 سیٹوں میں سے بی جے پی 158، کانگریس 70، بی ایس پی ایک اور ایک سیٹ دوسروں کے حصے میں جا رہی ہے۔ راجستھان میں بی جے پی کو 115، کانگریس کو 68، بی ایس پی کو تین اور دیگر کو 13 سیٹیں مل رہی ہیں۔ تلنگانہ میں کانگریس کو 66، بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کو 37، بی جے پی کو 8، اے آئی ایم آئی ایم کو 3 اور سی پی آئی کو ایک سیٹ مل سکتی ہے۔ یہ رجحانات دوپہر 12:00 بجے تک ہیں۔ ان میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
اگر ہم ان چار ریاستوں کی بڑی دو پارٹیوں کو ملنے والے فیصد پر غور کریں تو چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو 45.53 فیصد ووٹ ملے ہیں اور کانگریس کو 42.15 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو 48.50 فیصد اور کانگریس کو 40.37 فیصد ووٹ ملے۔ راجستھان میں بی جے پی کو 42.02 فیصد اور کانگریس کو 38.88 فیصد ووٹ ملے۔ تلنگانہ میں کانگریس کو 40.29 فیصد اور بی آرایس کو 38.17 فیصد ووٹ ملے۔
ہندوستھان سماچار
