بیساکھی آج، ملک کے باشندوں نے جلیاں والا باغ کو کیا یاد اور پیش کیا خراج عقیدت
نئی دہلی، 13 اپریل ۔ ہفتہ کو بیساکھی کے موقع پر ملک کی صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور سرکردہ رہنماوں نے اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔ اسی کے ساتھ جلیاں والا باغ کو یاد کرکے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پارٹیوں اور رہنماوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر جلیاں والا باغ کے پیغامات چھائے ہوئے ہیں۔
بیساکھی کے تہوار پر شری امرتسر صاحب میں واقع گولڈن ٹیمپل کمپلیکس میں درشن کرنے والوں کا تانتا (سلسلہ) لگا ہوا ہے۔ لوگ دربار صاحب کے اندر موجود مقدس جھیل کے پانی کو چھو کر اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ گرودرہ کے احاطے میں عقیدت مندوں کا ہجوم امڈ پڑا ہے۔
بیساکھی تہوار کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی آفیشل ایکس پر صبح ہی ایک پوسٹ لگا کر جلیاں والا باغ کے امر شہیدوں کو شت شت نمن لکھا ہے۔ بی جے پی نے لکھا کہ جلیاں والا باغ قتل عام کے یادگار دن پر مادر ہند کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے امر بلیدانیوں کو شت شت نمن۔
