جے پی نڈا آج دوپہر آگرہ میں شیڈول کاسٹ مہاسملین سے خطاب کریں گے
نئی دہلی، 7 مارچ ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا آج (جمعرات) کی دوپہر پوری دنیا میں تاج شہر کے نام سے مشہور اترپردیش کے آگرہ میں درج فہرست ذات مہاسمیلن سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر قومی صدر کے آگرہ پروگرام کو شیئر کیا ہے۔
بی جے پی کے ایکس ہینڈل کے مطابق یہ کانفرنس بھارتیہ جنتا پارٹی شیڈول مورچہ کے زیراہتمام کوٹھی مینا بازار میں شروع ہوگی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا 12:25 بجے کانفرنس میں شرکت کرنے والے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
