پٹنہ ، 16 مارچ ۔
نتیش کابینہ کی توسیع کے بعد ہفتہ کے روز حکومت بہارکے تمام وزراء میں قلمدان تقسیم کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار جنرل ایڈمنسٹریشن ، محکمہ داخلہ ، کابینہ سکریٹریٹ ، مانیٹرنگ ، الیکشن اور ایسے تمام محکموں کے وزیر ہوں گے جو کسی کو الاٹ نہیں کیے گئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو محکمہ خزانہ اور کمرشل ٹیکس کا وزیر ، دوسرے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا کو روڈ کنسٹرکشن ، مائنز اینڈ جیالوجی ، آرٹ کلچر اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے جبکہ وجے کمار چودھری کو محکمہ آبی وسائل اور پارلیمانی امور کا وزیر بنا یا یاگیا ہے۔
بیجندر پرساد یادو کو محکمہ توانائی ، منصوبہ بندی اور ترقی ، پریم کمار کو کومحکمہ آپریٹو ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی ، شرون کمار کو دیہی ترقی ، سنتوش کمار سمن کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ،چھوٹی آبی وسائل ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، سمیت کمار سنگھ کو سائنس ٹکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، رینو دیوی کو محکمہ ماہی پروری وسائل ، منگل پانڈے کو محکمہ صحت اور زراعت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
بی جے پی کے وزیر نیرج کمار ببلو کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا محکمہ ملا ،نتیش کمار کے قریبی اشوک چودھری کو دیہی امور کا محکمہ ملا ، لیسی سنگھ کو فوڈ کنزیومر پروٹیکشن کا محکمہ ، مدن سہنی کو سماجی بہبود کا محکمہ ، نتیش مشرا کو صنعت اور سیاحت کا محکمہ ملا۔ نتن نوین کو شہری ترقیات ہاؤسنگ کے ساتھ ساتھ محکمہ قانون کی ذمہ داری دی گئی ہے، دلیپ کمار جیسوال کو ریونیو لینڈ ریفارم اور مہیشور ہزاری کو محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔
شیلا کماری کو نتیش کابینہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ ، سنیل کمار کو محکمہ تعلیم ، جنک رام کو شیڈول کاسٹ اینڈ ٹرائب ویلفیئر کا محکمہ، ہری سہنی کو پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقے کی بہبود کا محکمہ ، کرشن نندن پاسوان کو شوگر کین انڈسٹری کا محکمہ ، جینت راج کو محکمہ تعمیرات عمارت ملا ، محمدزما خاں کو محکمہ اقلیتی بہبود کا وزیر ، رتنیش سدا کو مرکزی ممنوعہ مصنوعات اور رجسٹریشن محکمہ ، کیدار پرساد گپتا کو پنچایتی راج محکمہ ، سریندر مہتو کو محکمہ پنچایت کا وزیر بنایا گیا ہے۔ سنتوش کمار سنگھ کو محکمہ محنت وسائل ومحکمہ کھیل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
