نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گلوکار کیلاش کھیر کی نئی گیت ’’کاشی استوتی‘‘ کے لیے ان کی تعریف کی ہے۔ مودی نے امر اور لافانی کاشی کی مہیما (شان) کو بھی نمن کیا اور کہا کہ عقیدت سے بھرے اس گیت کی پیش کش دل موہ لینے والی ہے۔
کیلاش کھیر کی ایکس پوسٹ پر اپنی بات رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے پوسٹ کیا، ’’اجر- امر اویناشی کاشی کی مہیما کو بارمبار پرنام۔ عقیدت کے جذبے سے لبریز آپ کی یہ پیشکش دل کو موہ لینے والی ہے۔ جے بابا وشوناتھ!‘‘
ہندوستھان سماچار//سلام
