• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > کیا بنگال کے پردیسی مزدوروں کو دہلی سے بنگلہ دیش بھیجا گیا- ہائی کورٹ نے مرکزی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی۔
National

کیا بنگال کے پردیسی مزدوروں کو دہلی سے بنگلہ دیش بھیجا گیا- ہائی کورٹ نے مرکزی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی۔

CliQ INDIA
Last updated: July 12, 2025 6:40 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

کولکاتا، 11 جولائی (ہ س)۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے تارکین وطن مزدوروں کو دہلی سے مبینہ طور پر بنگلہ دیش بھیجے جانے کے سنگین الزامات پر مرکزی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریاست کے چیف سکریٹری منوج پنت کو دہلی کے چیف سکریٹری سے رابطہ کرکے پوری صورتحال پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اگلی سماعت آئندہ بدھ کو ہوگی۔

یہ معاملہ ہائی کورٹ میں اس وقت سامنے آیا جب درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بنگال کے کئی کارکنوں کو بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں دہلی میں حراست میں لیا گیا اور پھر مبینہ طور پر ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ ان کارکنوں میں ایک آٹھ سالہ بچہ بھی تھا، جسے اس کے والدین کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پر عدالت نے مرکزی وزارت داخلہ سے فوری رپورٹ داخل کرنے کو کہا۔

اس کیس کی سماعت جمعہ کو جسٹس تپوبرتا چکرورتی اور جسٹس ریتابرت کمار مترا کی ڈویژن بنچ نے کی۔ عدالت نے اس کیس کا موازنہ اڈیشہ میں کارکنوں کی حراست سے متعلق پہلے کیس سے کیا اور پوچھا کہ کیا دونوں میں کوئی بنیادی فرق ہے؟ اڈیشہ کیس میں کسی کو بھی ملک سے باہر نہیں بھیجا گیا، جب کہ دہلی کیس میں ایک خاندان کو بنگلہ دیش بھیجے جانے کا الزام ہے۔

اس معاملے میں مرکزی حکومت کی طرف سے ایڈوکیٹ دھیرج ترویدی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار خاندان کی طرف سے ایڈوکیٹ رگھوناتھ چکرورتی اور ریاستی حکومت کی طرف سے وشوا ورت باسوملک موجود تھے۔

یہ معاملہ بیر بھوم کے پائیکر علاقے کے چھ کارکنوں سے متعلق ہے، جنہیں 18 جون کو دہلی کے روہنی ضلع کے کے این کاٹجو تھانہ علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ حراست میں لیے جانے کے فوراً بعد کارکنوں نے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انہیں بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جب اہل خانہ دہلی پہنچے تو پولیس اسٹیشن نے اطلاع دی کہ کارکنوں کو بی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے اور انہیں ’’پش بیک‘‘ کے تحت بنگلہ دیش بھیج دیا گیا ہے۔

خاندان کا الزام ہے کہ پولیس اس بارے میں معلومات دینے کو تیار نہیں ہے کہ انہیں بنگلہ دیش کیسے اور کس راستے سے بھیجا گیا۔ اہل خانہ نے ریاست کے محکمہ محنت سے رابطہ کیا اور یہ مسئلہ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور لیبر ویلفیئر بورڈ کے چیئرمین سمیر الاسلام کے نوٹس میں بھی لایا۔ اس پورے معاملے پر سمیر الاسلام نے کہا کہ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے بلکہ کسی بڑی سازش کا حصہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کے ذریعے انصاف کی جنگ لڑیں گے، جب مرکزی اور ریاستی حکومتیں خاموش رہیں گی تو پھر ہمیں مزدوروں کی لڑائی سڑکوں سے عدالت تک لڑنی ہوگی۔

—————

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

You Might Also Like

وزیر اعظم کا آج شام اندور میں میگا روڈ شو، اس سے پہلے وہ بیتول، شاجاپور، جھابوا میں جلسہ عام کریں گے
ازبکستان کے صحافیوں کے 16 رکنی وفد نے پریس کلب آف انڈیا کا دورہ کیا
فزکس والا نے آئی او آئی اسکول آف مینجمنٹ کورس شروع کیا۔
سپریم کورٹ نے خطرناک لین ڈرائیونگ کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی، سڑک کی حفاظت کے نئے سخت اقدامات کا حکم دیا
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم مودی آج اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article وارانسی میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے سمیت 60 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
Next Article یوئیفاویمنز یورو 2025: سوئٹزرلینڈ پہلی بار کوارٹر فائنل میں، ناروے نے آئس لینڈ کو 4-3 سے شکست دی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?