
چیلا جنگلاتی رینج کی گاڑی کے حادثہ میں لاپتہ خاتون فاریسٹ آفیسر کی لاش برآمد
دہرادون، 11 جنوری (ہ س)۔ گزشتہ دنوں چیلا جنگلاتی رینج کی گاڑی حادثے میں لاپتہ خاتون وائلڈ لائف وارڈن کی لاش ایس ڈی آر ایف نے جمعرات کی صبح پاور ہاوس کے قریب ایک نہر سے برآمد کی ہے۔ چیلا حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اب 5 ہو گئی ہے۔
پیر کو چیلا رینج میں پیش آئے حادثے میں جنگل کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، جب کہ خاتون وائلڈ لائف وارڈن چیلا آلوکی حادثے کے بعد سے لاپتہ تھیں۔ خاتون افسر کی تلاش میں ایس ڈی آر ایف کی طرف سے مسلسل تلاشی مہم چلائی جا رہی تھی۔ جمعرات کی علی الصبح ٹیم نے چیلا پاور ہاوس کے قریب ایک نہر سے لاش برآمد کی۔
موقع پر موجود انسپکٹر کویندرا سجوان نے بتایا کہ برآمد لاش کی شناخت اس حادثہ میں لاپتہ خاتون افسر کے طور پر کی گئی ہے۔ لاش کو ضلع پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کو راجا جی پارک کی چیلا رینج میں ٹرائل کے لیے بلائی گئی الیکٹرک گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد ایک خاتون اہلکار نہر میں بہہ گئیں۔ اس حادثے میں محکمہ جنگلات کے چار اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
