نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)۔ چار ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے منگل کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں صدر دروپدی مرمو کو اپنی اسناد پیش کیں۔ اپنی اسناد پیش کرنے والے ممالک میں ڈومینیکن ریپبلک، تیمور لیسٹے، سری لنکا اور گیبونیز ریپبلک کے سفیر شامل ہیں۔
راشٹرپتی بھون کے مطابق جن سفارت کاروں نے صدر کو اپنی اسناد پیش کیں ان میں ڈومینیکن ریپبلک کے سفیر فرانسسکو مینوئل کامرس ہرنینڈز، ڈیموکریٹک ریپبلک آف تیمور لیسٹے کے سفیر کارلیٹو نونس، سری لنکا کی ہائی کمشنر پردیپا مہیشینی کولون اور ڈیبونیز ریپبلک کے ہائی کمشنر رودری شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
—————
ہندوستان سماچار / عبدالواحد
