پنجاب پولیس نے لشکر کے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا
چنڈی گڑھ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے مرکزی اداروں کے ساتھ مل کر بڑی کارروائی کی ہے۔ ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جنہوں نے تہوار کے دوران پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔ جموں و کشمیر کے ان دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے ہفتہ کی صبح ایکس ہینڈل پر یہ معلومات جاری کیں۔
پولیس سربراہ یادو نے کہا کہ ریاستی اسپیشل آپریشن سیل امرتسر نے یہ کارروائی کی۔ ان دونوں دہشت گردوں کو فردوس احمد بھٹ نے ٹائم بم، دو دستی بم اور ایک پستول بنانے کا مواد بھیجا تھا۔ امرتسر میں دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ان کے قبضے سے دو آئی ای ڈیز، دو دستی بم، دو میگزین، ایک پستول، 24 کارتوس، ایک ٹائمر سوئچ، آٹھ ڈیٹونیٹرز اور چار بیٹریاں برآمد ہوئیں۔ یادیو نے کہا ہے کہ ملزم کو آج عدالت میں پیش کر کے پولیس ریمانڈ پر لیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
