چنڈی گڑھ، 2 دسمبر (ہ س)۔ جہاں پاکستان کی جانب سے آئے دن ڈرونز گرائے جا رہے ہیں وہیں پاکستان نے گزشتہ رات ڈرون کی مدد سے بھارتی سرحد میں ہتھیاربھی گرائے ہیں۔ بی ایس ایف نے اسلحہ اور ڈرون برآمد کر کے پاکستانی منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان ہتھیاروں کو پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ جیسی وارداتوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
بی ایس ایف کے مطابق یہ ضبطی ترن تارن کے تحت گاؤں کھالدہ سے کی گئی ہے۔ بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ فوجیوں نے رات کے وقت ڈرون کی سرگرمی دیکھی۔ جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ فوجیوں نے سب سے پہلے علاقے میں چھوٹے کوارڈ کاپٹر ڈی جے آئی ماوک۔ 3 ڈرون کو برآمد کیا۔ اس کے بعد بھی فوجیوں نے اپنا سرچ آپریشن جاری رکھا۔ تلاشی کے دوران فوجیوں کو ایک پیلے رنگ کا پیکٹ ملا۔ جب اس پیکٹ کو کھول کر تفتیش کی گئی تو اس میں سے دو پستول برآمد ہوئے۔ یہ آسٹریا کا بنایا ہوا جدید ترین جی لاک پستول تھا۔ ماہرین نے ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر بتایا ہے کہ یہ پستول اکثر ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات کو انجام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بی ایس ایف نے برآمد شدہ ہتھیاروں اور ڈرون کو تحقیقات کے لیے ایف ایس ایل کے حوالے کر دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
