نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔
پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی میں ایک بار پھر خلاف ورزی کی کوشش کی گئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے جمعہ کی صبح تقریباً 5.50 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کی باؤنڈری وال کے قریب اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کو پکڑ لیا۔
نئی دہلی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس دیوش کمار مہلا نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کی شناخت رام (20) کے طور پر کی گئی ہے۔ لگتا ہے وہ ذہنی طور پر پریشان ہے۔ وہ اپنا نام بھی ٹھیک سے نہیں بتا پا رہا ہے۔ وہیں سینئر پولیس حکام کے مطابق اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ نوجوان دیوار پھلانگ کر احاطے میں کیسے داخل ہوا۔ فی الحال پولس آس پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرکے پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
اس سے قبل 13 دسمبر 2023 کو بھی پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس دوران پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران کچھ لڑکے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے تھے۔ سیکیورٹی میں اس بڑی کوتاہی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کی حفاظت کی ذمہ داری سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کو دی گئی۔ اس سے پہلے دہلی پولیس یہ ذمہ داری نبھا رہی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
