نئی دہلی،یکم جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں، وزیر اعظم نے ملک میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے سندھیا کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کابینہ کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے اقتصادی ترقی کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیراعظم نے ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
