میزورم میں 3.5 شدت کا زلزلہ
آئیزول، 5 جنوری (ہ س)۔ میزورم میں آج صبح 7:18 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فی الحال زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر نے یہ اطلاع دی۔
نیشنل سیسمولوجیکل سنٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز میزورم کا لنگلیئی تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ تریپورہ کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی پڑوسی ملک میانمار کے بعض مقامات پر بھی لوگوں نے اس زلزلے کو محسوس کیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
