امراوتی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ چندرابابو نائیڈو کو ہنر مندی کی ترقی کے گھوٹالہ معاملے میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد منگل کو راجمندری سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔
آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور ٹی ڈی پی سربراہ این چندربابو نائیڈو کے حامیوں نے راجمندری جیل سے باہر آتے ہی انہیں گھیر لیا۔جیل سے باہر آتے ہی چندرابابو نائیڈو نے کارکنوں سے کہا کہ جب میں مشکل میں تھا تو آپ سب سڑکوں پر آئے اور میرے لئے دعا کی ۔ میں نہ صرف آندھرا پردیش بلکہ تلنگانہ اور پوری دنیا میں مجھے دیئے گئے پیار کو کبھی نہیں بھول سکوں گا۔
قبل ازیں، آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے منگل کو نائیڈو کو چار ہفتوں کے لیے مشروط عبوری ضمانت دی تھی۔ عدالت نے مشروط ضمانت میں یہ بھی کہا کہ چندر بابو کو 24 نومبر کو عدالت میں خودسپردگی کرنی ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
