نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ زہریلی ہوا نے قومی راجدھانی دہلی کے لوگوں کی سانسوں پر پھر سے ستم ڈھانا شروع کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر ہوا کے معیار کا انڈیکس ( اے کیو آئی )گزشتہ 48 گھنٹوں سے ‘سنگین’ زمرے میں ہے۔ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خوفناک ہوسکتی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق آج صبح دہلی کے آنند وہار میں اے کیو آئی 430، آر کے پورم میں 417، پنجابی باغ میں 423 اور جہانگیر پوری میں 428 تھا۔
بورڈ نے کل صبح کہا تھا کہ دہلی-این سی آر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) کی سطح 450 پر آ گئی ہے۔ بدھ کی صبح دارالحکومت کے آر کے پورم میں اے کیو آئی 417، پنجابی باغ میں 410، اے کیو آئیمیں 430 اور جہانگیر پوری میں 428 درج کیا گیا۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں دیوالی کے بعد سے آلودگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دیوالی سے ایک دن پہلے، دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) 300 سے نیچے گر گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
