حیدرآباد، 5 دسمبر (ہ س)۔
تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی کانگریس نے ریاست کے نئے چیف منسٹر کے نام کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری وینوگوپال نے منگل کی شام دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
آج وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے دو دعویداروں ایم ایل اے بھٹی وکرمارکا اور اتم کمار ریڈی کی موجودگی میں ریونت ریڈی کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریونت ریڈی جمعرات کو حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں کانگریس کے سینئر لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
