سارن، 02 اکتوبر (ہ س)۔
بہار کے سارن ضلع میں مانجھی مٹیار کشتی حادثے میں دو لوگوں کی لاش برآمد ہوئی ہیں۔ جبکہ 7 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ امن سمیر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بدھ کی دیر ر ات بتایاکہ کشتی پر 19 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد 9 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا، جب کہ دو افراد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ وہیں سات افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم مقامی لوگوں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ تمام مزدور ہیں جو روزانہ صبح دیارہ علاقہ میں سبزی کی کھیتی کرنے جایا کر تے ہیں اورشام میں گھر واپس لوٹتے ہیں۔ اسی درمیان ندی میں کشتی حادثہ پیش آ یا۔
مہلوکین میں مٹیاری گاؤں کی چھٹیا دیوی شوہرمنا پرساد اور پھول کماری دیوی شوہر شیو بچن پرساد شامل ہیں۔ پھول کماری کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ انہیں کے گھر کی تارا دیوی کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
