بنگلور، 16 اگست (ہ س)۔
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں کے آر مارکیٹ کے قریب ناگرتھ پیٹ میں ایک چار منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ عمارت میں اب بھی کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ موقع پر پہنچنے والے فائر فائٹرز آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت مدن (38)، اس کی بیوی سنگیتا (33)، متیش (8) اور وہان (5) کے طور پر کی گئی ہے، جو اصل میں راجستھان کے رہنے والے ہیں۔ یہ سبھی ایک ہی خاندان کے افراد تھے جبکہ دوسری منزل پر کام کرنے والے سریش کی بھی اس سانحہ میں موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق عمارت کے گراو¿نڈ فلور پر پلاسٹک چٹائی کے گودام میں لگی آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ عمارت کی تیسری منزل تک پہنچی اور راجستھان کے رہنے والے مدن کمار، اس کی بیوی سنگیتا اور وہاں رہنے والے بچے وہان اور نتیش آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آگ میں جھلسنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسی دوران پہلی منزل پر کام کرنے والے مزدور سریش کی بھی موت ہو گئی۔
بنگلورو سٹی پولیس کمشنر سیمنت کمار سنگھ نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت میں اب بھی بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
