نئی دہلی، 25 دسمبر ( ہ س)۔ممنون قوم نے آج ملک کے سابق وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک ان کے 99ویں یوم پیدائش پر گڈ گورننس ڈے منا رہا ہے۔ اسے یادگار بنانے کے لیے ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم واجپئی کی خوبیوں کو یاد کرتے ہوئے، بی جے پی نے اس موقع پر لکھا ہے -’ہندوستانی سیاست کی چوٹی کی شخصیت پر دلی خراج عقیدت، لاکھوں بی جے پی کارکنوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ اور ہمارے رہنما سابق وزیر اعظم ’بھارت رتن‘ اٹل بہاری واجپئی کو ان کی جینتی پر نمن۔‘ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایکس پر لکھا ہے -’ان کی پوری زندگی قومی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے وقف ہمیشہ ہمارے لیے باعث ترغیب رہے گی۔‘
ہندوستھان سماچار
